چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی 

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی 

" کراچی تاکوئٹہ تاچمن شاہراہ ایکسپریس وے منصوبے میں اپ گریڈ کی منظوری "

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی تاکوئٹہ تاچمن شاہراہ ایکسپریس وے منصوبے میں اپ گریڈ کی منظوری دے دی، عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ  شاہراہ کی اپ گریڈیشن کیلئے کنسلٹنٹ تقرری کااشتہار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی تاکوئٹہ تاچمن شاہراہ ایکسپریس وے منصوبے میں اپ گریڈ کی منظوری دے دی ہے۔

 شاہراہ کی اپ گریڈیشن کیلئے کنسلٹنٹ تقرری کااشتہار دیدیا گیا۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 790کلومیٹر طویل شاہراہ ابتر حالت میں ہونے سے حادثات ہوتے ہیں، ماضی میں نظرانداز کیے گئے لوگوں پر مکمل توجہ مرکوز کی گئی ہے۔