روس میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار

روس میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار
کیپشن: ٹوروپ سائبیریا کے ایک قصبے میں چرچ کا انتظام سنبھالے ہوئے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

ماسکو : روس کی انتظامیہ نے ایک ایسے بہروپئے کو گرفتار کیا ہے جس نے یہ دعویٰ کر رکھا تھا وہ حضرت عیسیٰ ہے ۔روس میں سابقہ ٹریفک پولیس اہلکار سرگئی ٹوروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ ہونے کا دعویدار ہے۔

سائبیریا کے ایک مضافاتی قصبے میں ٹوروپ ایک چرچ کا انتظام سنبھالے ہوئے تھا جہاں پر اس کے ماننے والے اس کی محبت میں بہت آگے تک جا چکے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ٹوروپ اپنے ماننے والوں کے ساتھ ایسے عمل کرنے میں مصروف تھا جن سے ان کی صحت متاثر ہو رہی تھی۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹوروپ اور اس کا گروپ لوگوں نے روپےہتھیانے کیلئے نفسیاتی ہتھکنڈے استعمال کر رہا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ماننے والوں کی صحت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔