اسرائیل، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، ترک صدر

اسرائیل، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، ترک صدر

انقرہ:صدر رجب طیب ایردوان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں  اسرائیل پر کڑی تنقید پر اسرائیلی سفیر کمرہ اجلاس سے واک آٹ کر گئے،ایردوان کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات کے جانب بڑھتے گندے ہاتھوں کو روکنا ہو گا، ترکی فلسطینی عوام کی رضا مندی کیساتھ کھڑا ہے،اسرائیل  اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب گیلاد نے، ایردان صدر ایردوان کے 75 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحانہ،  پر تشدد اور اپنے جائز حق سے باز رکھنے کی پالیسیوں  کا ذکر کرنے پر کمرہ اجلاس کو ترک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی میزبانی کرنے والے القدس کے احترام  کی جانب بڑھنے والے گندے ہاتھوں کی جرات مندی ہر گزرتے دن بڑھتی جا رہی ہے۔ فلسطینی مظلوم عوام اسرائیل کی تمام تر جارحانہ، پر تشدد اور حوصلے پست کرنے کی پالیسیوں کے خلاف نصف صدی سے زائد عرصے سے مزاحمت کا مظاہرہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔

 صدی کے معاہدے کے نام  تلے فلسطین پر مسلط کیے جانے کی کوشش ہونے والے ہتھیار ڈالنے کے منصوبے   کے مسترد کیے جانے پر اسرائیل نے ابک کی بار اپنے اتحادیوں کے ہمراہ  قلعے کو اندر ونی طور پر فتح کرنے کی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔  ترکی فلسطینی عوام کی رضا مندی نہ ہونے والے کسی بھی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا۔