نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیلئے امریکی سفارتخانہ حرکت میں آگیا

Noor Muqadam Case,Zahir Jaffar

راولپنڈی :نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر  کواسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کی  جانب سے بجھوایا گیا پارسل جیل انتظامیہ نے  واپس بھجوا دیا 

ذرائع کے مطابق، پارسل میں ملزم کی پسندیدہ کتابیں،پرفیومز،کپڑے،شیمپو پیک تھے۔ جیل انتظامیہ نے پارسل واپس بھجوانے کیساتھ امریکی سفارت خانے کو خط بھی تحریر کر دیا،ذرائع کے مطابق جیل حکام کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو کہا گیا کہ  ملزم ہائی پروفائل کیس میں گرفتار اور جیل میں قید ہے۔

 ملزم کو کسی بھی قسم کا پارسل براہ راست وصول اور ڈیلیور نہیں کر سکتے،ملزم ظاہر جعفر کو پارسل وزارت داخلہ یا خارجہ کے ذریعے بجھوایا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل عدالت نےنور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت  بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر کی تاریخ مقرر  کردی ہے ۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر ملزمان کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا،ظاہر جعفر اور دیگر ملزمان کو جج عطا ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے مرکزی ملزم طاہر جعفر سمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر کی تاریخ مقررکردی،دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئی۔