ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءکے باعث مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ 
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0.57 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
این آئی ایچ نے مزید بتایا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 72 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 30 ہزار 611 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں