انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جو آج کاروبار کے آغاز پر ایک بار پھر مہنگا ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹربینک میں یہ 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 3 سے تجاوز کر گیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور دن کے اختتام پر یہ 6 پیسے اضافے کے بعد 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ انٹربینک کے 15 کاروباری سیشن کے دوران امریکی ڈالر 20 روپے 73 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 240 روپے سے بھی زائد میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں