سافٹ ویئر بچپن سے اپ ڈیٹ تھا، دوران حراست ہارڈ ویئر اپ ڈیٹ کیا گیا: رہائی کے بعد شہباز گل کا پہلا بیان 

سافٹ ویئر بچپن سے اپ ڈیٹ تھا، دوران حراست ہارڈ ویئر اپ ڈیٹ کیا گیا: رہائی کے بعد شہباز گل کا پہلا بیان 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کا ضمانت پر رہائی کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا ہے۔ کہتے ہیں سافٹ ویئر بچپن سے اپ ڈیٹ تھا دوران حراست ہارڈ ویئر بار بار اپ ڈیٹ کیا گیا۔ دوران حراست مجھے بدترین ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما  شہباز گل نے کہا کہ  کارکنوں کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کورٹ میں پیشی کے دوران ننھی بچی کا ویڈیو پیغام دیکھا۔ننھی بچی بھی میری سپورٹ کے لیے باہر نکلی، سب کی محبتوں کا شکریہ ۔عمران خان اپنے کارکن کے لیے جس طرح نکلے اس کی مثال نہیں ملتی۔

شبہاز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پر کیے گئے تشدد اور بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔اگر کسی  کیساتھ ایسا واقعہ پیش آئے تو  اس کے لیے باہر نکلے گا۔ریاستی جبر کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی، اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا۔گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں، ہم پیدائشی طور پر محب وطن لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے تمام محب وطن اوورسیز ملک کی خدمت کیلئےسیاست سے وابستہ ہوئے۔ اپنے لیڈر کے ساتھ کل بھی کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہوں ۔عوام عمران خان کی ایک کال پر عوام باہر نکلے گی۔ دوبارہ اپنے روایتی انداز میں سیاسی مخالفین کو جواب دوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں