مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی

مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی

اسلام آباد :ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 8.11 فیصد کی کمی ہوئی، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 29.28 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں 26 اشیاء مہنگی، 10 میں کمی، 15 میں استحکام رہا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 8.15 فیصد سستے ہوئے ، کیلے 1.90، لہسن 1.31 اور دال مسور کی قیمت میں 0.99 فیصد کمی ہوئی ۔

ایل پی جی کی قیمت میں 3.62 فیصد کی کمی جبکہ کوکنگ آئل، گھی اور پیاز بھی سستے ہوئے۔ایک ہفتے میں آٹا 22.47 فیصد،چائے کی پتی 6.24 اور زندہ مرغی4.55 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال چنا،سیگریٹس،آلو اور چاول کی قیمتوں میؓں  بھی اضافہ ہوا ۔