خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی 

خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی 
سورس: File

سنگاپور: عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹرول مصنوعات کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 80.76 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ برنٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 87.85 ڈالر فی بیرل رہی ۔

کروڈ آئل کی جنوری کے بعد یہ سب سے کم قیمت ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ 

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں