حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ، مہنگائی کی شرح میں 8.11 فیصد کمی 

حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ، مہنگائی کی شرح میں 8.11 فیصد کمی 
سورس: File

اسلام آباد: حکومتی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.11 فیصد کی کمی  کے ساتھ  29.28   پر آگئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ  15 میں استحکام رہا ۔  رواں ہفتے  26 اشیا ئے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ٹماٹر 8.15 فیصد، کیلئے 1.90،لہسن 1.31،دال مسور 0.99 اور ایل پی جی کی قیمت میں 3.62 فیصد کی کمی ہوئی ۔

آٹا 22.47 فیصد ، چائے کی پتی 6.24 اور زندہ مرغی 4.55 فیصد مہنگی ہوئی ۔ دال چنا، سیگریٹس ، آلو اور چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں ۔ 

مصنف کے بارے میں