تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آدھا میچ جیت لیا 

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آدھا میچ جیت لیا 
سورس: Twitter

کراچی : پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بابراعظم نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، جس پر 150 سے 180 رنز کا ہدف قابل رسائی ہوسکتا ہے۔ مسلسل میچز کھیلنا اتنا آسان نہیں تاہم سب ٹھیک ہے۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے لیکن اب حریف ٹیم کے خلاف بڑا سکور ترتیب دینے اور پھر وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

  

انگلینڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں، سیریز کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے الیکس ہیلز کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے، ڈیوڈ ویلی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں