سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کن ممالک نے امداد فراہم کی ،دفتر خارجہ نے اعداد شمار جاری کردیئے

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کن ممالک نے امداد فراہم کی ،دفتر خارجہ نے اعداد شمار جاری کردیئے

اسلام آباد ؛پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست  اور برادر ممالک پیش پیش ہیں ،سیلاب متاثرین کے لیے 15 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 124 امدادی طیارے پہنچ چکے ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور بھیجے، امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے، ترکیہ  نے   13 طیارے امداد کراچی، راولپنڈی بھیجی، چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاعمان سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر 8 طیارے پاکستان پہنچے،سعودی عرب سے  6 ،ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے امداد لے کر ایک ایک طیارہ پاکستان پہنچا، نیپال، برطانیہ، روس اور یونان نے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان بھیجا،

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق ونیسف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے، ایران، ترکی، تاجکستان، عمان نے زمینی، بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی، ایران کی ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے 100 ٹن امداد پاکستان ہلال احمر کو بھیجی، ترکیہ ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک پاکستان بھیجے، ترکیہ حکومت 3 امدادی مال گاڑیاں بھی پاکستان بھیج چکی ہے،۔

تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا، عمان سے ایک بحری جہاز امدادی سامان لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔