اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران تھوک لگاکر صفحہ کیوں بدلا: پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیر اعظم پر شدید تنقید

اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران تھوک لگاکر صفحہ کیوں بدلا: پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیر اعظم پر شدید تنقید
سورس: Twitter

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران انگلی پر تھوک کیوں لگایا ہے۔ 

پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران انگلی کو تھوک لگا کر صفحہ بدل کر پاکستان کی بدنامی کی۔

پی ٹی آئی کے حامی صحافی اطہر کاظمی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا پہلا صفحہ انگلی پر زبان سے تھوک لگا کر بدلا۔

پی ٹی آئی سندھ سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہانس مسرور بدوی نے اپنے ٹویٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف کو تھوک والا وزیر اعظم قرار دیا۔ 

پی ٹی آئی کے حامی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مخالف سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے لکھا کہ شہبازشریف زرداری کے بعد تھوک سے صفحہ تبدیل کرنے ولاے پہلے پرائم منسٹر بن گئے۔

پی ٹی آئی کی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے رکن وقاص امجد نے لکھا کہ اب تھوک لگا کر پیج کون بدلتا ہے وہ بھی دنیا کے سب سے بڑے فورم پر۔

پی ٹی آئی کے ویب ٹی وی حقیقت ٹی وی نے بھی ٹویٹ کیا کہ تھوک لگا کر صفحہ بدلنے والا اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم ۔

اس کے علاوہ بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں ،حامی صحافیوں اور سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کی جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں