لاہور میں آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور میں آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور اور گردونواح میں آج بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔


محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ روز لاہور میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سےکم21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رات کے وقت خنکی بڑھ گئی اور سردی کا احساس ہونےلگا۔

گزشتہ روز شہر میں7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم آج بھی لاہور اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔