فرانس صدارتی انتخاب،الیکشن کےپہلےمرحلےمیں ووٹوں کی گنتی مکمل

فرانس صدارتی انتخاب،الیکشن کےپہلےمرحلےمیں ووٹوں کی گنتی مکمل

پیرس:فرانس صدارتی جاری انتخاب کے پہلےمرحلےمیں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی۔پہلےمرحلےمیں امینول میکرون 23.9فیصدووٹوں کےساتھ کامیاب رہے۔

نیشنل فرنٹ کی ماری لاپین 21.4فیصدکےساتھ دوسرےنمبرپر رہیں۔پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے دونوں امیدواروں کے درمیان حتمی مقابلہ 7مئی کو ہوگا اور کامیاب ہونےوالا امیدوار فرانس کی صدارت سنبھالے گا۔واضح رہے فرانس کےنئےصدر14 مئی کو حلف اٹھائیں گے۔

فرانس میں جاری صدارتی انتخاب میں امینول میکرون پہلے مرحلے میں جیت گئے جبکہ مارلی پین دوسرے نمبر پر رہیں۔انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی رہنما ماری لا پین کا نعرہ ہے"سب سے پہلے فرانس"وہ فرانس کو اسلامی بنیاد پرستی، عالمگیریت اور یورپی یونین سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ مری لا پین کے تارکین وطن اور مسلمان مخالف اور سخت گیر نظریات ہیں.

ماری لا پین کے جیتنے کی وجہ سے فرانس بھی یورپی یونین کو خیر باد کہہ سکتاہے ۔