متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اور بھارتی شہری سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اور بھارتی شہری سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں

دبئی:اماراتی حکام نے دبئی کی شہراؤں پر ٹریفک حادثات کا سبب بننے والی قوموں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے غیرملکی سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کا سبب بنتےہیں ۔

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کےمطابق دبئی ٹریفک پولیس کےسربراہ بریگیڈئیر سیف مہیرالمزروئی کا کہنا ہے کہ یواے ای میں 11جان لیوا حادثات اماراتیوں کئے باعث 9بھارتیوں ، 7پاکستانیوں ، 3 مصریوں کے باعث پیش آئےہیں۔  

ان کاکہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ مرکزی شہراؤں پر قطار کا یکدم تبدیل کرناتھا۔ جب کہ گاڑیوں کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے بھی کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں ۔

دبئی پولیس نے یکدم گاڑیوں کا رخ تبدیل کرنے اور یوٹرن لینے کے اوپر بھی ایک مہم کا آغازکیا ہے، جس سےٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی۔یہ مہم متحدہ عرب امارات کی چند اہم مہمات میں سے ایک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بس کے ڈرائیورزبھی ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں جن کو ان کے دفاترمیں آگہی دی جارہی ہے۔علاوہ ازیں تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر ٹریفک کے اصولوں کے متعلق آگہی مہیا کی جارہی ہے.