مشال خان قتل کیخلا ف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

 مشال خان قتل کیخلا ف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن :لندن میں عوامی ورکر پارٹی یوکے کی طرف سے مردان یونیورسٹی میں تشدد سے جاں بحق ہونیوالے مشال خان کی ہلاکت کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،،مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے،مشال خان کے قتل کے خلاف نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ مشال خان کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی مذہب کے نام پر کسی بے گناہ کا قتل نہ کرسکے۔