خوبصورت آواز کے مالک احمد رشدی کو گزرے34سال گزر گئے

خوبصورت آواز کے مالک احمد رشدی کو گزرے34سال گزر گئے

لاہور:جنوبی ایشیا کا پہلا پاپ سنگرکہلانے والے احمد رشدی بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں 1934 میں پیدا ہوئے انکواداکار بننے کی خواہش تھی لیکن خوبصورت آواز نے انہیں مشہور گلوکار بنادیا
1954میں احمد رشدی کے گانے ”بندر روڈ سے کیماڑی، چلی ہے میری گھوڑا گاڑی“ نے شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔گلوکار احمد رشدی 1966   میں فلم ارمان کا گانا گا کر پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے گلوکار بن گئے۔احمد رشدی نے 583 فلموں میں 5 ہزار سے زائد گانے گائے، جن میں اردو کے علاوہ انگریزی، پنجابی، بنگالی، سندھی اور گجراتی زبانوں کے گانے بھی شامل ہیں۔

11 اپریل 1983ءکو 48 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے احمد رشدی اس دنیا سے رخصت ہوگئے،لیکن اپنے پیچھے انمول گانوں کا ایک خزانہ چھوڑ گئے۔