دوپاکستانی خواتین نے قوت سماعت کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا

دوپاکستانی خواتین نے قوت سماعت کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا

اسلام آباد: دوپاکستانی خواتین نے قوت گویائی کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا ۔ اردو زبان میں تیارکیاجانے والا "بولو ٹیک"سافٹ ویئرگفتگو کرنے اور اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کے حوالے سے بولنے کی صلاحیتوں سے محروم اور مختلف مسائل سے متاثرہ افراد کی معاونت کرے گا۔

دو پاکستانی خواتین شانزے خان اور رباب فاطمی نے مشترکہ کاوشوں سے سافٹ ویئر تیار کیاہے۔ شانزے خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کی 13 فیصد آبادی کو بولنے کے مسائل کاسامنا ہے جس کی وجہ اپنے علاج اور بحالی پر انہیں بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قوت گویائی سے محروم یا متاثرہ افراد کی معاونت اور طبی اخراجات کو نمایاں حد تک کم کیاجاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مریضوں کو سپیچ تھراپسٹ تک آسان اور سستی رسائی ممکن ہو سکے گی۔