کنگ کالج لندن میں پاکستانی طالب علم سٹوڈ نٹس یونین کا صدر منتخب

کنگ کالج لندن میں پاکستانی طالب علم سٹوڈ نٹس یونین کا صدر منتخب

لندن: برطانیہ کے سب سے قدیم کنگ کالج میں پہلی مرتبہ پاکستانی طالب علم کو سٹوڈ نٹس یونین کا صدر منتخب کر لیا گیا۔نجی ٹیلی ویژن کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قدیم ترین کنگ کالج لندن میں کسی غیر ملکی اور غیر یورپی طالب علمکو سٹوڈنٹس یونین کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

نومنتخب یونین صدر مومن ثاقب کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور وہ کنگ کالج میں بی ایس سی کمپیوٹر سائنس اور مینجمنٹ کا طالب علم ہے۔مومن ثاقب نے یہ اعزاز سات امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے 22 سو ووٹ لیکر حاصل کیا ۔

وہ بطور طالب علم صدر 30 ہزار طالبعلموں کی نمائندگی کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مومن ثاقب نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لئے نہیں بلکے پورے پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کالج 1928ءمیں تعمیر کیا گیا تھا۔