سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا

ریاض :سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے سعودی ائیر فورس میں پائلٹ بیٹے کو امریکہ میں سفیر مقرر کردیا ہے۔سعودیہ عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق پرنس عبد اللہ بن فیصل بن ترکی کو امریکی سفارتکار کے عہدے سے ہٹا کر شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالدبن سلمان بن عبد العزیز کو اس عہدے پر مقررکیا ہے۔پرنس عبد اللہ بن فیصل تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصے تک امریکا میں سعودی سفیر کے عہدے پرفائز رہے۔

دوسری جانب نئے سعودی سفیر شہزادہ خالد امریکہ میں سفارتکار تعینات ہونے سے پہلے سعودی ائیر فورس میں فائٹر پائلٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں بھی حصہ لیا۔

عرب ٹی وی کے کے مطابق شہزادہ خالد ، نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزاہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے امریکی ریاست مسیسی پی کی کولمبس ائر بیس سے ہوابازی کی تربیت مکمل کی ہے۔
وہ سعودی فضائیہ میں شامل جدید ترین لڑاکا F-15 کے ہواباز کے طور پر داعش کی بیخ کنی کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے یمن میں فضائی کارروائیوں میں شریک رہے ہیں۔