وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی یونس خان کو مبارکباد

 وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی یونس خان کو مبارکباد

اسلام آباد :وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلی شہبازشریف نے 10ہزار رنز مکمل کرنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکارڈبنانا قومی کرکٹرز کے ٹیلنٹ اور سخت محنتی ہونے کا عملی نمونہ ہے۔یونس خان کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔
وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے محنت اور مہارت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمایا۔یاد رہے یونس خان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کیے جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔