یونس خان نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا

یونس خان نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا

جمیکا: قومی عظیم بیٹسمین و سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا نیلام کر کے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سٹار بلے باز نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اب میں اپنا بلا نیلام کروں گا ۔
اس سے حاصل ہونے والا پیسہ ٹی سی ایف پاک نامی این جی او کو عطیہ کروں گا۔واضح رہے کہ یونس خان اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سینئر و جونیئر کھلاڑی ہر وقت ان کی محنت کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں ،یونس خان نے کرکٹ سے فارغ ہو کر بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا بھی سوچ رہے ہیں۔