چوہدری نثار اور چوہدری تنویر کے بیٹے سیاست میں آ گئے

چوہدری نثار اور چوہدری تنویر کے بیٹے سیاست میں آ گئے

راولپنڈی :پاکستان مسلم لیگ(ن ) راولپنڈی کے 2 بااثر چوہدریوں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور سینیٹر چوہدری تنویر خان نے آئندہ انتخابات کیلئے اپنے بیٹوں کو انتخابی سیاست کے اکھاڑے میں باضابطہ طور پر اتار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے بیٹے نے انتخابی حلقے میں باقاعدہ انتخابی سیکریٹریٹ قائم کر لیا ہے اور روزانہ اس سیکریٹریٹ میں عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے احکام جاری کرنے لگے ہیں.

وزیر داخلہ کے صاحبزادے آئندہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گئے جبکہ چوہدری تنویر اپنے بڑے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال خان کوقومی اسمبلی اور چھوٹے بیٹے اسامہ چوہدری کوصوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں لے آئے ہیں.

ان دونوں نے بھی بھرپور انداز میں کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے دونوں بڑے چوہدری اپنے بیٹوں کی بھرپور انداز میں سرپرستی کررہے ہیں اور ان کے لیے حلقوں میں باقاعدہ لابنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔