سنیل شیٹی کی تین سال بعد انڈسٹری میں واپسی

سنیل شیٹی کی تین سال بعد انڈسٹری میں واپسی

ممبئی:سنیل شیٹی کا شمار بالی ووڈ کے ایکشن ہیروز میں ہوتا ہے اور فلم دھڑکن سمیت کئی ہٹ فلمیں سنیل کے کریڈت پر ہیں۔لیکن تین سال سے سنیل شیٹی بریک پر تھے تا کہ انڈسٹری میں ایک نئے انداز کے ساتھ واپس آ سکیں۔لیکن اب سنیل نے ٹی وی پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سنیل شیٹی ایک ٹی وی شو ’انڈیا ز اصلی چیمپئین ،ہے دم تو ‘ کریں گے اور اس شو کے لیے آئی ان کی نئی تصویروں نے سب کو دیوانہ بنا دیا ہے۔55سال کی عمر میں بھی اداکار ان تصاویر میں ہالی ووڈ کے کسی کردار سے کم نظر نہیں آرہے۔