فلپائنی ماڈل کی خوبصورتی کو امر کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

فلپائنی ماڈل کی خوبصورتی کو امر کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

فلپائن کی 20 سالہ دوشیزہ نے ہڈیوں کے کینسر کے آگے زندگی کی جنگ ہارنے کے نتیجے میں اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ایسی شرائط رکھیں تھیں کہ جن سے ان کا نام کافی عرصے تک یاد رکھا جائیگا۔

فلپائنی ماڈل 'راسین پریگنٹا' نے اپنے خاندان والوں کو تفصیلاً اپنی آخری رسومات کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے "مرنے کے بعد بھی خوبصورت رہ سکیں۔"

راسین 17 اپریل 2017ء کو جنوبی فلپائن کے شہر 'ڈاوائو' میں ہڈیوں کے کینسر osteosarcoma سے زندگی موت کی جنگ ہار کر اس جہان سے کوچ کرگئی تھیں۔

ان کی بہن کے مطابق راسین کو اپنی وفات سے پانچ دن قبل 12 اپریل کو مرض کی شدت کے بارے میں پتہ لگ گیا تھا اور انہوں نے اسی وقت اپنے خاندان کو اپنی آخری رسومات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی تھیں۔

راسین کو ان کے والد کی قبر کے ساتھ دفنایا گیا ہے اور ان کی بہن نے ان کی آخری رسومات کی تصاویر فیس بک پر ڈال دیں اور ان کا کہنا تھا کہ "آج تمھاری [راسین] تمام خواہشیں پوری ہوگئی ہیں اور میں جس طرف دیکھتی ہوں مجھے تم مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہو۔"



راسین کی بہن رولین کے مطابق ان کی بہن نے یہ خواہش سال 2016ء کی فلپائنی مزاحیہ فلم Die Beautiful سے متاثر ہو کر اپنی آخری رسومات میں ان اقدمات کو پورا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس فلم میں ایک مخنث مقابلہ حسن میں تاج پہنتے ہوئے مرجاتا ہے۔ فلم کے کردار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہر رات ایک نئی شخصیت کے طور پر اٹھے۔