استادوں نے" مار نہیں پیار "کے سلوگن کی دھجیاں اڑا دیں، استانی کا طالبہ پر اندھا دھند تشدد

استادوں نے

گوجرانوالہ:  ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر نے تھپڑ مار کر طالبہ کے کان کاپردہ پھاڑ دیا۔  دوسری جانب بہاولنگر میں بچوں کے ہاتھوں میں کتابوں کی جگہ جھاڑو تھما دیا گیا ، ہیڈ مسز کا کہنا ہے کہ پہلے صفائی پھر پڑھائی ، اسکول انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کے باعث درجنوں طالبات اسکول چھوڑنے پر مجبورہو گئیں۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ میں ہوم ورک نہ کرنے پر سکول ٹیچرنے تھپڑ مار کرکے چھٹی جماعت کی طالبہ رومہ کے کان کا پردہ پھاڑ دیا۔ متاثرہ بچی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بچوں کے ہاتھوں میں کتابوں کی جگہ جھاڑو تھما دیا گیا،گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کبوتری نمبر 1 کی ہیڈ مسز نے بچوں کو کام پر لگا دیا ،،،، کہتی ہیں پہلے صفائی پھر پڑھائی ، طالبات کو شدید گرمی میں مشقت پر لگا دیا گیا۔
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کے باعث درجنوں طالبات سکول چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔ہیڈ مسز طاہرہ فاطمہ کے خلاف درجنوں درخواستوں کے باوجودمحکمہ تعلیم کی جانب سے کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مصنف کے بارے میں