دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نہ سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں: چیف جسٹس

دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نہ سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، کہیں منفی خیالات کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ قانون نہ سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں۔بنی گالہ میں لینڈ مافیا اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج خود سپریم کورٹ پہنچے تو جسٹس ثاقب نثار بھی ماضی میں کھو گئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیئرمین تحریک انصاف عمران  خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ  ہوا۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے کہا کہ  دنیا میں کہیں اختلافی نوٹ پر منفی خیالات کا اظہار نہیں ہوتا، سب کو اداروں کی حفاظت کرنی ہے۔ مل کر اداروں کے درمیان بے اعتمادی کی فضا کو ختم کرنا ہے۔بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں چیف جسٹس نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوامی رہنما کے طور پر آپ کے پیچھے عوام ہے۔آپ کی آواز سے بہتری اور خرابی دونوں ہوسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایچی سن میں عمران خان کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں ۔آج بھی آپ کی شاٹ یاد ہے، ہٹ اتنی زور دار تھی کہ گیند چرچ کے باہر چلی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : پانامہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،عمران خان

مصنف کے بارے میں