معروف گلوکار عاطف اسلم کا کانسرٹ بدمزدگی کا شکار ہوگیا

گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں فائرنگ

 معروف گلوکار عاطف اسلم کا کانسرٹ بدمزدگی کا شکار ہوگیا

کراچی :معروف گلوکار عاطف اسلم کا کراچی کے الہٰ دین پارک میں ہونے والا کانسرٹ اس وقت ہنگامے اور بدمزگی کی نظر ہوگیا، جب نامعلوم افراد کی جانب سے کانسرت کے دوران اچانک نامعلوم اور بے قابو نوجوانوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے کانسرٹ میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ہال کے باہر موجود پولیس اہل کاروں کو دی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے اپنے حصار میں عاطف اسلم کو بحفاظت پارک سے نکالا۔کانسرٹ میں ہونے والی اچانک ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا۔