جے آئی ٹی پر اپوزیشن کی جانب سےغیرمناسب گفتگو کی گئی: مریم اورنگزیب

جے آئی ٹی پر اپوزیشن کی جانب سےغیرمناسب گفتگو کی گئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اپوزیشن کی جانب سے غیر مناسب گفتگو کی گئی۔ غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں شامل کرنا نامناسب رویہ ہے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ۔ آج سپریم کورٹ کو بھی بولنا پڑا کہ دنیا میں ہر جگہ اختلافی نوٹ آجاتے ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاناماپر اعلی عدلیہ کا فیصلہ آنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے ایک طوفان برپا ہے جو کسی طور پر مناسب نہیں ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ کورٹ آرڈر پر پانچوں ججز نے سائن کئے ہیں ۔ اپوزیشن کے نامناسب رویے پر خود چیف جسٹس کو بولنا پڑا ہے کہ اگر آپ خود غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں ملوث کریں گے تو یہ کسی صورت مناسب نہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن جن دو اداروں پر تنقید کرچکی ہے ان کے بیانات بھی آچکے ہیں ۔ اپوزیشن نے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کو بھی ردعمل دینا پڑا ہے کہ اس قسم کے بیانات غیر مناسب ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اب اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ جے آئی ٹی کا انتظار کریں ۔ غیر مناسب بیانات کی روایت اب ختم ہونی چاہیے ۔

مصنف کے بارے میں