ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ جھڑ پ میں بھارتی پولیس کے 11 اہلکار ہلاک

 ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ جھڑ پ میں بھارتی پولیس کے 11 اہلکار ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 11 اہلکار ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

چھتیس گڑھ کے سکھما علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رائے پور اور جگدال پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دو لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ پیر کو دوپہر ایک بجے کے قریب چنتا گوپھا کے قریب کالا پتھر کے مقام پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کا تعلق سی آر پی ایف کی 74 بٹالین سی ہے اور یہ اہلکار علاقے میں زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کر رہے تھے۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رامن سنگھ نے حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

مصنف کے بارے میں