آئی فون پر انٹرنیٹ براؤزر کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا

سان فرانسسکو: آئی فون صارفین کو درپیش مسائل میں ایک سب سے بڑا مسئلہ انٹرنیٹ براؤزر کا ہے جو کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو سست کردیتا ہے۔ آئی فون استعمال کرنے والے زیادہ تر صارفین کو ویب براو¿زرز کی وجہ سے سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کبھی کبھار بہت ہی غصہ دلانے والا بھی بن جاتا ہے۔

آئی فون پر انٹرنیٹ براؤزر کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا

سان فرانسسکو: آئی فون صارفین کو درپیش مسائل میں ایک سب سے بڑا مسئلہ انٹرنیٹ براؤزر کا ہے جو کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو سست کردیتا ہے۔ آئی فون استعمال کرنے والے زیادہ تر صارفین کو ویب براؤزرز کی وجہ سے سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کبھی کبھار بہت ہی غصہ دلانے والا بھی بن جاتا ہے۔

تاہم ٹیکنالوجی ماہرین نے اب ایسے 6 ویب براؤزر ڈھونڈ نکالے ہیں جو کسی بھی آئی فون پر انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھادیتے ہیں۔
گوگل کوروم :
گوگل کوروم نہ صرف اینڈرائڈ اور عام آئی او ایس موبائل فونز پر بہترین چلتا ہے، بلکہ یہ آئی فون پر بھی انٹرنیٹ کی رفتار پر اثر انداز نہیں ہوتا، گوگل کے ایکو سسٹم کی وجہ سے یہ براؤزر آئی فونز پر انٹرنیٹ رفتار بڑھا دیتا ہے۔

گھوسٹیری :

گھوسٹیری براؤز کی خاص اہمیت یہ ہے کہ نہ صرف ایڈز کو کم کردیتا ہے، بلکہ اس براؤز کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی پرائیویسی بھی متاثر نہیں ہوتی۔


اوپرا منی:
اوپرا منی براؤزر 2004 میں بنایا گیا، اس براؤز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پراکسی سرور کے ذریعے انٹرنیٹ کے تمام مواد تک رسائی دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور آئی فون پر انٹرنیٹ کی روانی کو متاثر نہیں کرتا۔

ڈولفن : 

ڈولفن براؤزر نے صرف سوشل ویب سائیٹس کے استعمال کے لیے بہترین ہے، بلکہ یہ اسپورٹس سمیت دیگر بھاری مواد والی ویب سائیٹس کے استعمال میں بھی آسانی فراہم کرتا ہے۔

موزریلا فائرفوکس :
ویسے تو گوگل کوروم کے بعد سب سے زیادہ موزریلا فائرفوکس ہی استعمال ہوتا ہے، یہ براؤز بھی ہر طرح کے موبائل سمیت آئی فون کے لیے بھی بہتر ہے، اس براؤز کے ذریعے بھاری مواد اور ہائی ریزولیشن والی ویب سائیٹس تک فوری رسائی کی جاسکتی ہے۔

سفاری: 

سفاری براؤزر بھی آئی فون سمیت ایپل کی تمام ڈوائسز پر بہترین کام کرتا ہے، یہ براؤزر آئی فون پر انیٹرنیٹ کی رفتار کو نہیں چھیڑتا بلکہ اس کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔