بل گیٹس کی بچوں کی اچھی تربیت کیلئے عائد کی گئی دلچسپ پابندیاں

نیویارک : دنیا میں ہر کامیاب شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اچھی تربیت دینے کیلئے دنیا کی ہر آسانی اور آسائش فراہم کرے لیکن مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس جن کا شمار دنیا کے پہلے امیر ترین شخص میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے بچوں اچھی تربیت دینے کیلئے ہر آسائش اور سہولت تو دی پر اس کے ساتھ ہی بہت سی دلچسپ پابندیا بھی لگا ئی ہیں جو کہ آپ کو حیران کر دیں گی۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے اپنے تینوں بچوں کو 14 سال کی عمر تک موبائل فون رکھنے کی اجازت بھی نہیں دی حالانکہ ان کو شکایت تھی کہ ان کے تمام دوستوں کے پاس یہ ڈیوائس موجود ہے۔جب ان بچوں کو موبائل فونز مل گئے تو والدین نے ان کے استعمال پر سختی سے نگرانی کی خاص طور پر کھانے کی میز پر ان کا استعمال ممنوع تھا۔
بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ' ہم اکثر ایک وقت طے کردیتے تھے جس کے بعد بچوں کو اسکرین کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی اور اس طرح انہیں صحیح وقت پر سونے میں مدد ملتی تھی'۔
واضح رہے کہ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شٰخص ہیں مگر وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا اپنی دولت کو اپنی ذات یا اپنے تینوں بچوں تک محدود رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔بل گیٹس کے اپنے الفاظ 'مجھے نہیں لگتا کہ بچوں کو اپنی دولت میں حصہ دار بنانا کوئی اچھا خیال ہے'۔