نامور سیاستدان غلام مصطفیٰ کھر پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

نامور سیاستدان غلام مصطفیٰ کھر پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔غلام مصطفیٰ کھر نے عمران خان کے نظریات اور موقف کی تائید کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔یادر رہے کہ غلام مصطفی کھر اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تھے اور جو کہ پنجاب کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔