انڈیا کو انڈیا سے سالگرہ کی مبارکباد، نریندرمودی کا ٹویٹ پیغام

انڈیا کو انڈیا سے سالگرہ کی مبارکباد، نریندرمودی کا ٹویٹ پیغام

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔

دنیائے کرکٹ کو فیلڈنگ کی نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز نے اپنی بیٹی کا نام انڈیا رکھا اور گزشتہ روز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شفقت سے بھرا پیغام جاری کیا ۔

9bffbc740ea51ff8010c4008161701d6

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر کا سہار ا لیکر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کے نام جاری پیغام میں کہا کہ انڈیا کو انڈیا سے سالگرہ کی مبارکباد.