کیا آپ خود سے باتیں کرتے ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

کیا آپ خود سے باتیں کرتے ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

کیا آپ خود سے باتیں کرتے ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

برطانیہ:تحقیق کے مطابق جو لوگ اکثر خود سے باتیں کرتے ہیں دیکھنے والوں کو تو عجیب لگتا ہے مگر یہ چیز انہیں اپنی شخصیت کو بہتر بنانے اور ذہنی طور پر اسمارٹ بنانے میں مدد دیتی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ عادت ذاتی کارکردگی اور دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس سے کام پر توجہ مرکوز کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اونچی آواز مین خود سے بات کرنے سے دماغ کے وہ حصے حرکت میں آجاتے ہیں جو یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اپنے جذبات سے جڑنا آسان ہوجاتا ہے۔

محققین کا تو دعویٰ تھا کہ اپنے آپ سے باتیں کرنے سے خیالات کو ایک نکتے میں مرکوز کرنے پر مدد ملتی ہے جس سے خیالات میں شفافیت آتی ہے اور آپ کے لیے پرمقصد جملے تشکیل دینا آسان ہوجاتا۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ خودکلامی کی عادت ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی خاص طور پر اگر آپ جس پر بات کررہے ہیں اس کے بارے میں معلومات نہ ہو تاہم اگر آپ کسی چیز کے بارے میں جانتے ہیں تو اس سے دماغ کے اندر کا تصویری نظام حرکت میں آتا ہے جو دماغ کو تیز بناتا ہے۔