دبئی میں تارکین وطن کیلئے 10 سرکاری نوکریاں سامنے آگئیں

دبئی :متحدہ عرب امارات میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد پیسے کمانے کیلئے آتے ہیں اور کروڑوں روپے اپنے وطن ،متقل کر رہے ہیں ۔ ان افراد کی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسی نوکری حاصل کر یں جن میں انہیں زیادہ امدنی کے ساتھ ساتھ زیادہ فائدے بھی حاصل ہونے ایسے ہی افراد کیلئے متحدہ عرب امارات میں 10ایسی سرکاری نوکریاں سامنے آئی ہیں جو کہ اب غیر ملکی بھی حاصل کر سکیں گے۔

محکمہ ثقافت
دبئی ثقافت اور فنون کی حکمت عملی میں سب سے آگے ہونے کی خواہش رکھتاہے ،دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم کی جانب سے یہ حکمت عملی 2015میں بنائی گئی تھی۔اس محکمے میں غیر ملکی منیجر کی نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔
سرکاری میڈیا آفس
دبئی میڈیا انکارپوریٹڈ متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑی میڈیا آرگنائزیشن سمجھی جاتی ہے۔جس میں غیر ملکی منصوبہ بندی کے ماہر بطور تجزیہ نگار نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ اس محکمے میں انٹرنل آڈٹ سینئر منیجر کیلئے بھی غیر ملکی اپلائی کر سکتے ہیں۔
دبئی ویمن اسٹبلشمنٹ
دبئی کے محکمہ ویمن اسٹبلشمنٹ امارات میں آپ بطور سینئر سیلز آفیسر نوکر ی حاصل کر سکتے ہیں۔
دبئی پروفیشنل کمیونیکیشن کارپوریشن سرکاری اور غیر سرکاری سیکٹرز کو خدمات فراہم کرتاہے اور اس میں ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر تارکین وطن نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔
دبئی کسٹمز کے محکمے میں انسپیکشن آفیسر پر بھی غیر ملکی تعیناتی کیلئے اہل ہیں۔
دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروس میں طبی امداد کیلئے نرس بھرتی ہونے کیلئے بھی غیر ملکی خواتین اہل ہیں۔
دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں تین مختلف اسامیوں پر تارکین وطن نوکری حاصل کر سکتے ہیں
بطور سینئر گرافک ڈیزائنر
بطور پارٹرنرشپ آفیسر
بطور پروٹوکول آفیسر
محمد بن راشد ہاوسنگ اسٹبلشمنٹ میں سینئر سوشل ریسرچر
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں سسٹم انجینئر
دبئی میونسپلٹی پانچ مختلف اسامیوں کیلئے غیر ملکی اہل ہیں
مکینکل انجینئر
انوائرمنٹ آفیسر
فوج ہائجین انسپکشن آفیسر
ویٹرنیٹی ڈاکتر
سول انجینئر