دہشتگردوں کیخلاف رینجرز کا آُپریشن جاری، علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا

کراچی: شہر قائد کے علاقے اردو بازار میں دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بم کا حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں رینجرز کے 4 جوان زخمی ہوگئے۔

دہشتگردوں کیخلاف رینجرز کا آُپریشن جاری، علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا

کراچی: شہر قائد کے علاقے اردو بازار میں رینجررز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اڑھائی گھنٹے بعد بھی جاری ، دہشتگرد اردو بازار کی ایک عمارت مریم منزل میں موجود ہیں جہاں سے رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک دوکاندار اور ایک بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ رینجرز نے فائرنگ کرنے والے ایک دہشتگرد کو پکڑ کر گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورا علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج رہا ہے جکہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اس اپریشن کے دوران دھماکے کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔ 

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے برنس روڈ کے قریب اردو بازار میں ایک عمارت کے قریب رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا تھا جس دوران رینجرز کے 4جوان زخمی ہوگئے ۔ واقع کے بعد علاقے میں رینجرز کی مزید نفری طلب کی گئی جس نے اردو بازار کا محاصرہ کرلیا تھا۔