دی کپل شرما شو کو بند کرنے کا ارادہ

دی کپل شرما شو کو بند کرنے کا ارادہ ک

 دی کپل شرما شو کو بند کرنے کا ارادہ

ممبئی: ساتھی کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ جہاز میں ہونے والے جھگڑے کے بعد سے کپل شرما کو نہ تو ان کی انڈسٹری سے کوئی سپورٹ ملا، نہ ہی مداحوں نے ان کا ساتھ دیا۔سنیل گروور کے شو کو چھوڑ کر جانے کے بعد سے اب تک کپل شرما کے کامیڈی شو کی ریٹنگ بھی کافی گر چکی ہے۔

حال ہی میں کپل شرما نے سونی پر نشر ہونے والے اپنے کامیڈی شو کی 100 اقساط مکمل ہونے کا جشن منایا، جس کے بعد چینل اس معاہدے کو بڑھانے میں دلچسپی نہیں لے رہا۔

اس دوران کپل شرما فلائٹ میں موجود ایک خاتون سے بدتمیزی سے بات کرنے لگے، اور اسی وقت سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

کپل شرما کے اس رویے کے باعث ان کی پوری ٹیم کافی خوف زدہ ہوگئی، جس کے بعد کپل شرما نے اپنی ٹیم سے کہا تم لوگوں کو میں نے بنایا ہے، سب کا کیریئر ختم کردوں گا، سب کو نکال دوں گا ۔