ایپل آئی فون 8 کی جھلک سامنے آگئی

لاہور : مایہ ناز ٹیکنالوجی کمپنی ”ایپل“ کے نئے آئی فون 8کی جھلک منظر عام پر آگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اپیل فون آئی فون 8کی تصاویر لیک کی ہیں اور اس دعویٰ ہے کہ یہ ایپل سپلائر فوکس کون کے ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

ان تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں ایج ٹو ایج گلاس اسکرین دی جائے گی جبکہ ہوم بٹن ختم کردیا جائے گا۔اس کے چاروں کونوں پر اوریجنل آئی فون کی طرح اسٹین لیس اسٹیل چیسسز ہوں گے جو کہ ممکنہ طور پر اس ڈیوائس کے دس سال مکمل ہونے کی نشانی ہوگی۔اس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ اب ورٹیکل لائن اپ میں ہوگا جبکہ بائین جانب والیوم بٹنز اور میوٹ سوئچ ہوگا جبکہ دائیں جانب پاور بٹن اور سم کارڈ کی ٹرے ہوگی۔فون کے دونوں جانب ٹچ آئی ڈی ہارڈ وئیر نظر نہیں آرہا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ایپل اس فیچر کو ڈسپلے کے اندر دینے پر غور کررہی ہے۔ان تصاویر سے واضح ہے کہ اس فون کا ڈسپلے گلیکسی ایس ایٹ جیسا ہوگا جو کہ دیکھنے میں تو آئی فون سیون جیسا ہوگا مگر اس کا سائز آئی فون سیون پلس جتنا ہوگا۔اسی طرح فرنٹ پر بھی دو کیمرے دیئے جاسکتے ہیں جبکہ ایپل کی جانب سے تیز ترین چپس استعمال کی جائے گی جو اس ڈیوائس کی رفتار اور طاقت بڑھائے گی۔

5abe1089ffa290b92b7b7c7a0ae935ac