سامراجی طاقتوں کا سب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے: ترک صدر

سامراجی طاقتوں کا سب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے: ترک صدر
کیپشن: ترک صدر کا خطاب، فوٹو بشکریہ فیس بک

استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کا سب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیب ایردوان نے یہ بات استنبول میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک قوم کا عظیم ترین خزانہ اور طاقت ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند نسل کا مالک ہونا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے: عمران خان
 انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشہ آور مادوں، سگریٹ نوشی، جوئے اور دہشت گردی کی طرح کی لت میں دھکیلنے والے ممالک کا مستقبل تاریک ہو گا، سامراجی طاقتوں نے الکوحل اور نشہ آور مادوں کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں