یمن، شادی کی تقریب میں بمباری، حوثی باغیوں کے سربراہ سمیت 20 افراد ہلاک

یمن، شادی کی تقریب میں بمباری، حوثی باغیوں کے سربراہ سمیت 20 افراد ہلاک

صنعا: یمن میں شادی کی تقریب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی صوبے حجاح کے علاقے بنی قیس میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے شادی کی تقریب میں فضائی بمباری کی۔

مزید پڑھیں: سامراجی طاقتوں کا سب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے: ترک صدر

حوثی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حملے میں حوثی باغیوں کا مرکزی لیڈر اور گورنر صالح الصمد ہلاک ہو گئے۔

مقتول کو حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد باغیوں کا دوسرا بڑا لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل نے صالح الصماد کی قیادت میں صنعاء میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی منتخب حکومت کے خلاف ستمبر 2014ء میں بغاوت برپا کرنے کے بعد سرکاری اداروں پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنی خود ساختہ حکومت بنالی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں