جلالپور بھٹیاں ، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی زخمی لیگی کارکن کے گھر آمد

جلالپور بھٹیاں ، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی زخمی لیگی کارکن کے گھر آمد

جلالپو بھٹیاں :وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی ن لیگی شوشل میڈیا ورکر کے گھر آمد، وفاقی وزیر نے علی رضا مدنی کے بھائی کی تمیارداری کی .

جلال پور بھٹیاں:دو روزقبل مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اسد اللہ اآرائیں کے بھائی چوہدری عبید اللہ آرائیں نے مسلح ساتھیوں سمیت علی رضا مدنی کے گھر گھس کر فائرنگ کی جس سے علی رضا مدنی کا بھائی شدید زخمی ہو گیا . عبید اللہ اور ساتھیوں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اورکا تشدد کا نشانہ بنایا.
وفاقی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزدای رائے ہر شخص کا بنیادی حق ہے کوئی بھی آزادی رائے کو دبا نہیں سکتا کیا میرے خلاف منسٹری کے خلاف اور ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی کے خلاف میڈیا میں‌خبریں نہیں لگتی . انہوں نے یقین دہانی کروائی کے ملزمان جتنے بھی طاقتور ہوں قانون کے شکنجےسے نہیں بچ سکتے.

واضح رہے گزشتہ دنوں جلالپور بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اسداللہ آرائیں کے بھائی عبیداللہ نے فیس بک پر لیگی کارکن کے کمینٹس کے بعد اس کےگھر پر دھاواہ بول دیا جس کے بعد لیگی کارکن علی رضا مدنی کے اہلخانہ کو زدو کوب کیا اور فائرنگ کرکے علی رضا مدنی کو شدید زخمی کر دیا تھا.عینی شاہدین کے مطابق ملزم عبیداللہ نے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد تمام اہل محلہ کو یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر کسی نے اس واقعہ کی کوئی ویڈیو یا فوٹیج بنائی تو واقعہ کا خود ذمہ دار ہوگا .

ملزم عبیداللہ آرائیں‌اور اسکے 16 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیاہے ، جلالپور بھٹیاں میں‌اس واقعہ کے بعد یہ تاثر ٔپایا جا رہاہے کہ عبیداللہ کے ایک غلط قدم نےاسدالہ کی سیاست داؤ پر لگا دی ہے .آج کل کے دور میں‌آزادی رائے ہر کسی کا حق ہے مگر کسی کی اسطرح آواز کو دبانے سے مشکلات میں‌اضافہ ہوا ہے .۔

تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق سائرہ افضل تارڑ اور میاں شاہد حسین بھٹی کی لیگی کارکن کے گھر آمد اور ملزمان کے بارے میں دیئے گئے بیانات کے بعد یہ بات قومی از امکان ہے کہ اب اسداللہ آرائیں اور لیگی  پینل کے امیدواران میں دوریاں کافی دور تک پہنچ گئیں ہیں اور مستقبل قریب میں یہ اختلافات کم ہوتے دکھائے نہیں دیتے ،  ، آنے والے وقت میں اسداللہ آرائیں ان تمام حآلات میں سے کیسے نکلتے ہیں یہ توآنے والا وقت ہی بتائے گا،اپنے چھوٹے بھائی کی طرف سے اٹھائے گئےایک قدم سے کتنا نقصان پہنچتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔