پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کر گئیں

پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کر گئیں

لاہور: مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماڈل و گلوکارہ وائم عمار دھامنی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر  گئیں اور  ان کی عمر صرف 34 برس تھی۔

وائم عمار دھامنی رباط میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے بالی ووڈ کی فلموں کے علاوہ بھارتی چینلز کے خصوصی پروگرام بطور میزبان انجام دیے۔

 

علاوہ ازیں وائم کو پاکستانی ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اپنی فلم”عشق خدا”میں کاسٹ کیا جس کے بعد انھوں نے ایک فلم”ہوٹل” میں بھی کام کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں