چیف جسٹس نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا

چیف جسٹس نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان نےپی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کر گئیں

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اعلان کیا کہ پہلے دیکھوں گا کہ تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ہے پھر اپنی تنخواہ وصول کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت

چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے کہ میرے اکاونٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کروانا، جب تک ملک بھر کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ان کے اکاونٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے، جب تنخواہوں کی ادائیگی ہوجائے گی پھر اپنے سٹاف کو کہوں گا کہ چیک ڈیپازٹ کروادیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکم کہاں سے آتے ہیں ؟وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا نے خاموشی توڑ دی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عام ہوگیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی،سیکرٹری فنانس کی یقین دہانی کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی،کل رات تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی تھیں،سرکاری ملازمین کو ،ہمیں اور آپ کو یکم کو تںخواہ ملتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں