دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، چین

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، چین

بیجنگ: بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ 70 سال سے جاری مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کے ٹرک کو حادثہ،4 اہلکار شہید،51 زخمی

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرئے دفاع سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیردفاع خرم دستگیر نے شرکت کی اور چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

 مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا

وزرا خارجہ سطح اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شرکت کی۔ انہوں نے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور حفاظت کے لیے چین ہر دم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں