اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد،سپریم کورٹ کی حفاظتی ضمانت دینے کی پیشکش

اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد،سپریم کورٹ کی حفاظتی ضمانت دینے کی پیشکش
فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اتنے عرصے تک وہ بیمار نہیں ہوسکتے،عدالتی حکم میں اسحاق ڈار کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا تھا، وہ آجائیں عدالت سابق وزیرِخزانہ کو حفاظتی ضمانت دے گی۔


یہ بھی پڑھیں:ادکارہ ریما خان کی بیوروکریٹ بہن کی خوبصورتی کے چرچے

سپریم کورٹ میں سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھا ہے؟ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟ انہیں لے کر آئیں۔ وکیل سلمان بٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے مکل بیمار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کر گئیں

چیف جسٹس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے، عدالتی حکم میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا تھا اور یہ حکم خلاف ورزی کے لئے جاری نہیں کیا گیا تھا، وہ آجائیں عدالت سابق وزیرِخزانہ کو حفاظتی ضمانت دے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں