این آر او سے متعلق کیس، زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری

این آر او سے متعلق کیس، زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آر او قانون سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے این آر او قانون سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ پھیل چکا ہے رکے گا نہیں، نواز شریف

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا جبکہ این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فریق کس کو بنایا ہے اس پر درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے پرویز مشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کا مقدمہ دائر کرنے کا بنیادی حق کیا ہے؟۔ عدالت این آر او قانون کالعدم قرار دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ق لیگ کی دو وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی

چیف جسٹس نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری سمیت ملک قیوم اور نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں