باپ، چچا اور بھائی نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء کا غیرت کے نام پر قتل کر دیا

باپ، چچا اور بھائی نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء کا غیرت کے نام پر قتل کر دیا
کیپشن: پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء، فوٹو بشکریہ یاہو

گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء کا غیرت کے نام پر قتل، پولیس نے لڑکی کے باپ، چچا اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں باپ، چچا اور بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ثناء چیمہ کو قتل کر دیا جس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد غلام مصطفیٰ، بھائی مظہر اقبال اور بیٹے عدنان مصطفیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہاشم آملہ کو نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ملکی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
 پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 26 سالہ مقتولہ ثناء چیمہ کو قتل کرنے کے بعد والدین نے اس کی موت کو حادثہ قرار دے کر سپردخاک کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر ثناء چیمہ کے قتل کی خبریں چلنے کے بعد ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ’سنجو‘کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا
 میڈیا رپورٹس کے مطابق ثناء کی جانب سے شادی سے انکار پر گھر والوں نے اسے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر تشدد کر کے قتل کیا اور موت کو حادثہ قرار دے کر لاش کو دفنا دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں