علی ظفر کے نوٹس کے بعد میشاشفیع نے بھی قانونی راستہ اختیار کر لیا

علی ظفر کے نوٹس کے بعد میشاشفیع نے بھی قانونی راستہ اختیار کر لیا
کیپشن: فوٹو : فیس بک

لاہور:معروف گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا، جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔اور اب میشا شفیع نے اس کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ 'انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کے لیے بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں'۔میشا کا مزید کہنا تھا کہ 'کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد دیکھیں گی، میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلا سے رابطہ کریں'۔

a04867cadec12b4cd4d0198471fca4b4



اداکارہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوتا نے بتایا کہ آج ہی میشا نے باضابطہ وکیل مقرر کیا ہے معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو سوشل میڈیا پر لڑائی چل رہی ہے جب دوسری طرف سے قانونی معاملہ آئےگا تو اس کی روشنی میں لائحہ عمل بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میشاشفیع کی دوسری وکیل نگہت داد اٹلی میں ہیں تب تک ہم دیکھیں گے علی ظفر کی طرف سے کیا ہوتا ہے اور ہمیں کیا کرنا ہے۔